19 اکتوبر، 2011، 10:24 AM

خالد مشعل

اسلامی مقاومت کے سامنے اسرائيل گھٹنے ٹیکنےپرمجبورہوگيا

اسلامی مقاومت کے سامنے اسرائيل گھٹنے ٹیکنےپرمجبورہوگيا

مہر نیوز- 19 اکتوبر 2011ء: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کو فلسطینی عوام اور اسلامی مقاومت کی تاریخی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی مقاومت کے سامنے اسرائيل گھٹنے ٹیکنے اور تسلیم ہونے پر مجبورہوگيا اور ہم تمام فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں سے آزاد کرائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کو فلسطینی عوام اور اسلامی مقاومت کی تاریخی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت کے سامنے اسرائيل گھٹنے ٹیکنے اور تسلیم ہونے پر مجبورہوگيا اور ہم تمام فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں سے آزاد کرائیں گے۔ آزاد شدہ فلسطینیوں کو شام، ترکی اور قطر روانہ کیا جائے گا۔ خالد مشعل نے قیدیوں کی استقامت و پائمردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرائیں گے کیونکہ اسرائيل طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں سمجھتا ہے۔ مشعل نے کہا کہ ایک اسرائيلی قیدی کے بدلے بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی آزآدی بہت بڑی کامیابی ہے مشعل نے مصری عوام اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں یاد دیا ہے کہ اسرائیلیوں کی حقیقت و ماہیت کیا اور ہم کیسے ان پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ غزہ کے عوام کی پائداری و استقامت کی وجہ سے کامیاب ہوا۔

News ID 1437411

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha